2 اپریل 2013 - 19:30

پاکستان کے صوبہ پنجاب کےسابق وزیراعلی شہبازشریف کوالیکشن لڑنے سے نااہل قراردینے کیلئے ریٹرننگ افسر کے روبرو ان کے کاغذات نامزدگی پراعتراض داخل کردیاگیا، درخواست گزار کا کہنا ہےکہ شہبازشریف اسلامی تعلیما ت پرپورے نہیں اترتے اورنہ ہی وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت کی پیروی کرتے ہیں۔

ابنا: پاکستان کے صوبہ پنجاب کےسابق وزیراعلی شہبازشریف کوالیکشن لڑنے سے نااہل قراردینے کیلئے ریٹرننگ افسر کے روبرو ان کے کاغذات نامزدگی پراعتراض داخل کردیاگیا، درخواست گزار سید اقتدار احمدکا کہنا ہےکہ شہبازشریف اسلامی تعلیما ت پرپورے نہیں اترتے اورنہ ہی وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت کی پیروی کرتے ہیں۔ریٹرننگ افسرنے شہبازشریف کو5 اپریل کیلئے نوٹس جاری کردیا۔پنجاب اسمبلی کے حلقہ 159کے ووٹرسید اقتدار احمد نے موقف اختیار کیاکہ شہبازشریف اسلامی تعلیما ت پرپورے نہیں اترتے اورنہ ہی وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت کی پیروی کرتے ہیں۔انہوں نے داڑھی بھی نہیں رکھی لہٰذا وہ اسلامی جمہوریہ پاکستان کی کسی بھی اسمبلی کے رکن بننے کے اہل نہیں ہیں۔لہٰذاان کے کاغذات نامزدگی مستردکئے جائیں اورانہیں الیکشن لڑنے سے نااہل قراردیاجائے۔حلقہ کے ریٹرننگ افسرنے ابتدائی سماعت کے بعد شہبازشریف کو5 اپریل کیلئے نوٹس جاری کردیا ہے۔...../169